گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی نے میدان مار لیا، مگر یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 7 ووٹ ضائع کیوں اور کیسے ہوئے اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایک بیلٹ پیپر پر ووٹر نے دستخط کیئے، 4 بیلٹ پیپرز پر ووٹرز نے گنتی کے نمبر لکھنے کی بجائے صرف ٹِک لگایا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ انتخاب میں 2 بیلٹ پیپرز پر اُمید واروں کے نام کے آگے نمبر 1 یا 2 لکھنے کی بجائے صرف 2 لکھا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کے اصرار پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی گئی، جبکہ ریٹرننگ آفیسر کے مرتب کردہ نتائج پر پولنگ ایجنٹس نے دستخط کیئے۔