بالی ووڈ انڈسٹری اب وہ جگہ نہیں رہی کہ جب اداکار دوسروں سے اپنے ذاتی تعلقات کے بارے میں سچائی چھپاتے تھے۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں چھوٹے چھوٹے سے فنکار یہاں تک کہ عام لوگوں سے متعلق بھی کوئی بات پوشیدہ نہیں رہتی۔
آج آپ کو بتائیں گے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے وہ کونسے اداکار ہیں جن کا آپس میں قریبی رشتہ ہے لیکن مداحوں کو یہ بات آج تک معلوم نہ ہوسکی۔
1-کاجول اور رانی مکھرجی
کاجول اور رانی ایک دوسرے کی سیکنڈ کزن ہیں۔ کاجول تنوجا اور شمو مکھرجی کی بیٹی ہیں جبکہ اداکارہ رانی رام مکھرجی اور کرشنا مکھرجی کی صاحبزادی ہیں۔ رام اور شمو ایک دوسر کے فرسٹ کزن ہیں۔ کاجول نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز سنہ 1992ء میں فلم بے خودی سے کیا تھا، جبکہ رانی مکھرجی نے سنہ (1997) میں ہندی فلم راجہ کی آئے گی بارات سے اپنے کیرئیر کی ابتداء کی تھی۔
بھارتی فلموں کے ہدایت کار اور پرڈیوسر کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن سیزن 2 میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکرجی فلم "کچھ کچھ ہوتا ہے" کے 20 سال مکمل ہونے پر مہمان مدوع کیے گئے تھے۔ جب کرن جوہر نے دونوں اداکاراؤں سے ان کے تعلقات کے حوالے سے سوال کیا تو کاجول نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔
انٹرویو کے دوران رانی مکھرجی کاجول سے "دی دی" کہہ کر مخاطب بھی ہوئیں اور انہوں نے کاجول کا انہیں فلموں کے دوران سپورٹ کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا بھی کیا۔
2- رنویر سنگھ اور سونم کپور
بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے نام رنویر سنگھ اور سونم کپور کے قریبی رشتے کے بارے میں جان کر آپ کو حیرت ہوگی۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ سونم کپور کی نانی اداکار رنویر سنگھ کے دادا کی بہن تھیں، جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ یہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے کزنز ہیں۔
3- ساجد / فرح خان اور فرحان اور زویا اختر
جب بات بالی ووڈ کے جانے مانے بھائی بہن کی جوڑی کی ہو تو ساجد خان اور فرح اور دوسری جانب سے فرحان اختر اور ان کی بہن کو ضرور یاد کیا جاتا ہے۔ ان چاروں شخصیات کا قریبی تعلق اس طرح سے ہے کہ ان چاروں بہن بھائیوں کی والدہ میناکا اور ڈیزی سگی بہنیں ہیں تو اس لحاظ سے ساجد اور فرح زویا اور فرحان اختر کے پہلے کزنز ہیں۔