پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین کی پاوری کے بعد اب اُن کی گلوکاری کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنانیر مبین نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مشہور بالی ووڈ گانا ’کھوگئے ہم کہاں‘پر گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔
دنانیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں ایک طویل عرصے سے یہ گانا گنگنانے کا سوچ رہی تھی اور آخرکار میں نے یہ گانا گنگنالیا۔
پاوری گرل کی آواز میں بھارتی گانے کو اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ صرف ایک دن میں اُن کی پوسٹ کو 9 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں میں بھی دنانیر کی آواز کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔