'میں بہت زیادہ غصے میں ہوں کہ'۔۔۔ پی ایس ایل ملتوی کرنے پر شعیب اختر کا سخت ردِعمل سامنے آگیا

image

پی ایس ایل ملتوی کیوں کروایا گیا؟ سابق کھلاڑی شعیب اختر بھی پی سی بی پر برہم۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کے فیصلے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ''جنہوں نے ٹیپ بال نہیں کروائی وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں، میں بہت زیادہ غصے میں ہوں کہ پی ایس ایل رُکا اور خراب ہوا''۔

انہوں نے کہا کہ پی ایل ایک خراب ہوا اور کھیل رُک گیا اس سے ہم دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ میں چاہتا ہوں اس معاملے کی معزز لوگ تحقیقات کریں اور اسے بورڈ نہیں بلکہ حکومتی سطح پر دیکھا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US