کرکٹ کی دنیا کا بڑا نام شاہد آفریدی ایک کامیاب کرکٹر ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی ہیں۔ بوم بوم آفریدی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن کرکٹ لیگز جیسے چھوٹے فارمیٹ میں شائقین کو اپنی کارکردگی سے محظوظ کراتے ہیں۔ شاہد آفریدی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بوم بوم اور لالہ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔
جیسا کہ اوپر بھی ذکر کیا کہ وہ اچھے کرکٹر ہونے کے ساتھ اچھے انسان اور سب کے اچھے دوست اور ایک اچھے باپ بھی ہیں۔مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے "شاہد آفریدی فاؤنڈیشن" کے نام سے ایک این جی او بھی چلا رہے ہیں۔
حال ہی میں شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹو شوٹ میں نظر آئے ہیں۔ تصاویر دیکھ کر ان کے چاہنے والوں نے باپ اور بیٹیوں کی محبت کو محسوس کیا ہے۔
آئیے شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔