حال ہی میں ٹک ٹاکر زید دربار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی اداکارہ گوہر خان کے والد ظفر احمد خان انتقال کر گئے۔
گوہر خان کی دوست پریتی سمنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں گوہر کی ان کے والد کے ساتھ ماضی کی تصاویر تھیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ گوہر خان نے بھی اپنی ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے اپنے پرستاروں سے والد کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔
دوسری جانب گوہر خان کے شوہر زید دربار نے بھی انسٹاگرام پر اپنے سسر کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی اور چاہنے والوں سے درخواست کی تھی کہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔