سکولوں کی فیس سے متعلق اہم خبر آگئی

image

بچوں کی تعلیم والدین کے لئے سب سے بڑھ کر ہے ۔ ہر ماں باپ بچوں کو پڑھانے کے لیے کئی مالی مسائل کا سامنا بھی برداشت کرتے ہیں تاکہ ان کے بچے پڑھ لکھ جائیں۔

جب سے کورونا آیا والدین سے زیادہ ہوئی پریشان نظر نہ آیا، کیونکہ بچوں کی پڑھائی کا حرجہ ہو رہا تھا، آن لائن کلاسیں بھی کسی طور قابلِ قبول نہ رہیں، ساتھ ہی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکولوں کی فیسیں نہ بڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے تھے جس پر والدین مزید پریشان ہوگئے تھے کہ کہاں سے اتنی فیسیں ادا کریں گے۔

لیکن والدین کے لئے ایک خوشخبری سامنے آرہی ہے کہ پنجاب حکومت نے نجی اسکولزکی جانب سے فیس بڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔ درخواستیں دینے والے اسکولوں میں بیکن ہاؤس، لاہور گرامر، اور بلوم فیلڈ اسکول شامل تھے مگر عدالت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق فیس میں سالانہ محض پانچ فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ غیر ضروری فیسیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US