پاکستان بھر میں سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں آئے روز اتار چڑھاؤ جاری رہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی ہے۔ ملک بھر میں روپے کی قدر میں مزید بحالی کا سفر جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالرمزید 21 پیسے سستا ہوکر ایک سال کی کم ترین سطح 157 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 157.16 سے کم ہوکر 156.95 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک بھر میں آج فی تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 614 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ4 ہزار 200 روپے تھی۔