عام گھروں میں ہی نہیں بلکہ شاہی خاندان میں بھی ساس بہو اور دیورانی جیٹھانی کے جھگڑے ہوتے ہیں۔۔۔ جانیں برطانوی شاہی خاندان میں ایسا کیا ہوا؟

image

برطانوی شاہی خاندان میں ساس بہو کے جھگڑے، میگھن مارکل نے الزام عائد کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ ان کی ویڈیوز لیک کر کے پریس کو جاری کی گئیں ہیں۔

میگھن مارکل نے اپنی ساس کمیلا پارکر، جیٹھانی کیٹ مڈلٹن اور جیٹھ شہزادہ ولیم پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ شاہی خاندان نے اُس وقت میگھن کی ویڈیوز لیک کیں جب انہوں نے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار نہیں کی تھی۔

میگھن مارکل کی جانب سے یہ الزام اس خبر کے سامنے آںے کے صرف دو روز بعد عائد کیا گیا جب برطانوی خبر رساں ادارے نے شاہی خاندان سے منسوب ایک تہلکہ انگیز خبر شائع کی تھی۔

برطانوی اخبار ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میگھن نے برطانیہ میں قیام کے دوران شاہی دربار کے عملے کو دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا اور بکنگھم پیلس اس کی تحقیقات بھی کر رہا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2018 میں برطانیہ میں کنسنگٹن پیلیس میں قیام کے دوران میگھن مارکل نے شاہی عملے کے دو افراد کو محل سے بے دخل کر دیا تھا جبکہ تیسرے اسٹاف کے اعتماد کو تکلیف پہنچائی تھی۔

شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمارے بارے میں جھوٹ بولنا بند کرے ورنہ وہ اور ان کے شوہر اپنی خاموشی توڑ دیں گے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں میگھن نے کہا کہ 'بکنگھم پیلس ان کے بارے میں مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہا ہے اور اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے' انہوں نے کہا کہ اگر ان کے خلاف پروپیگینڈا بند نہیں کیا گیا تو یہ خاموشی زیادہ دیر نہیں رہ سکے گی'۔

یاد رہے کہ شہزادے ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد بہت سے اختلافات ہیں جو میڈیا پر اکثر زیرِ بحث رہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US