انٹرنیٹ پر اکثر تصویری پہلیاں موجود ہوتی ہیں جو صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیتی ہے اور اب ایسی ہی چند تصاویر جو کہ بہت دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ مشکل بھی ہیں۔
بعض تصویریں ایسی ہوتی ہیں جو ایک بار دیکھنے میں سمجھ میں نہیں آتیں بلکہ انہیں بہت آنکھیں جما کر دیکھنا پڑتا ہے۔ ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر بھری پڑی ہیں۔
بس آپ کو تصاویر دیکھ کر بتانا ہے کہ ان میں ایسی کیا گڑبڑ ہے جو آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود سمجھ نہیں آرہی ہیں۔
آئیں دیکھتے ہیں 3 حیرت انگیز تصاویر جن کو دیکھ کہ لوگ بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔
کیا یہ کتا بارہ سنگھا کی نسل سے ہے؟ جی ایسا بالکل نہیں ہے۔ دراصل یہ تصویر کچھ اس طرح سے کیپچر کی گئی ہے جس کی وجہ سے ایسا لگ رہا ہے کہ کتے کے سر پر بارہ سنگھا کی طرح سینگ نکل آئے ہیں۔
اس تصویر میں سیلفی لینے والی خاتون نے جب یہ تصویر لی اسی دوران بلی اوپر سے فرنٹ کیمرے کے سامنے اپنا سر لے آئی یا ہوسکتا ہے کہ خاتون نے خود اس طرح تصویر کھینچی ہو، تاہم اس تصویر کو دیکھ کر یوں محسوس ہورہا ہے کہ ان خاتون کا چہرہ بلی کے چہرے میں بدل گیا ہو۔
یہ تصویر شادی کی تقریب کے دوران لی گئی ہے لیکن یہ سامنے ہاتھ باندھے موجود آدمی کا سر اُلو کی طرح کیوں ہوگیا؟ تصویر کھیچنے کے دوران اُلو اڑھتا ہوا اچانک اس شخص کے چہرے کے سامنے آگیا۔ یقینا اس تصویر نے دیکھنے والوں کو خوب ہنسنے پر مجبور کر دیا ہوگا۔