پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں باغ، نکیال اور سوات میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔
چلاس اور مری میں بھی بارش ہوئی جبکہ بابوسر، نانگا پربت اور تانگیر ویلی میں برف پڑی جس سے پہاڑ ایک بار پھر ہلکی برف کی سفید چادر سے ڈھک گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے چند علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد خنکی بڑھ گئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
ادھر کراچی میں موسم گرم رہے گا،
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔