سینیٹر عبدالقادر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد کیا اعلان کر دیا؟

image

سینیٹر عبدالقادر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی، آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں بلوچستان سے سینیٹ کا الیکشن لڑا تھا اور سب سے زیادہ 11 ووٹ حاصل کر کے نئے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، تاہم آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلوچستان سے منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر سے ملاقات کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران بلوچستان سے منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹر عبدالقادر کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم بھی کیا گیا۔

نومنتخب سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عمران خان کی قیادت میں ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کی بہتری کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان ہی ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US