گھر کے نام پر پیسے لے کر ہڑپنے والے شوہر کے ہوش ٹھکانے، بیوی عدالت پہنچ گئی۔
سعودی عرب میں شوہر کو بیوی سے چالاکی کرنا مہنگا پڑ گیا، خاتون نے شوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا جس سے شوہر کے ہوش ٹھکانے آگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوہر نے بنگلہ خریدنے کے بہانے اپنی کاروبار کرنے والی بیوی سے بچیس لاکھ ریال لیے بیوی نے اعتماد کرتے ہوئے دے دیئے مگر اس شخص نے گھر خریدنے کے بجائے پیسے کھا لیے۔
بیوی نے طعیش میں آکر شوہر کے خلاف عدالت میں دھوکا دینے اور طلاق کا مطالبہ درج کروا دیا۔
سعودی کاروباری خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر نے گھر خریدنے کی آڑ میں مجھ سے بھاری رقم وصول کی اور پھر پیسے ہڑپ کر گیا، اس نے میرے ہی پیسوں سے بنگلہ لے کر میرے نام کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ہاتھوں سے چیک کاٹ کر شوہر کو دیا اس لیے سعودی قانون کے تحت پیسے واپس لینے کا حق نہیں رکھتی لیکن اب وہ دھوکا دینے والے اپنے شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی۔