یوں تو ہم مختلف شعبوں کے لوگوں کی جوڑیاں بنتے دیکھتے رہتے ہیں، جو لوگوں کے لئے بھی خاص دلچسپی کا باعث ہوتی ہیں، جیسے کسی کرکٹر کی کسی ہیروئن سے شادی یا کسی اور مشہور شخص سے شادی جیسے کے ثانیہ شعیب کی شادی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ہم دیکھ چکے ہیں۔
ایسی شادیاں ہمیشہ ہی لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنتی ہیں تاہم پاکستان کے سیاستدان فیصل سبزواری اور معروف اینکر مدیحہ نقوی کی شادی بھی سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوئی تھی جس نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی۔
مدیحہ نقوی نے لاہور کے ایک نجی نیوز چینل سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس کے بعد مختلف چینلز میں کام کیا۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ فیصل پہلے سے شادی شدہ تھے، تاہم صرف فیصل ہی نہیں بلکہ مدیحہ بھی شادی شدہ تھیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے پہلے شوہر کون تھے؟
2013 میں اُنہوں نے ایک ٹی وی اینکر سید علی سے شادی کی تاہم باہمی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث بدقسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور کچھ ہی مہینوں میں ان کی طلاق ہوگئی۔
مدیحہ اور معروف سیاستدان فیصل سبزواری کی شادی:
کچھ سالوں تک مدیحہ مختلف نجی چینل میں کام کر کے اپنا نام منواتی رہیں انہوں نے کئی مشہور نیوز پروگرامز کئے جس میں ان کی اکثر فیصل سبزواری سے ملاقات ہوتی رہی اور یوں دونوں کی دوستی ہو گئی۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اکثر فیصل سے ملاقات ہوا کرتی تھی اس لئے اچھی دوستی ہو گئی جس کے بعد فیصل سبزواری نے انہیں شادی کے لئے پوچھا جس پر انہوں نے سوچنے کا کچھ وقت مانگا مگر پھر فیصل نے ان کے والدین سے بات کر کے انہیں شادی پر آمادہ کیا۔
فیصل سبزواری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میں رشتہ مانگنے جا رہا تھا تو پریشانی تھی کہ پتہ نہیں مدیحہ کے والدین کیا سوچیں لیکن میں نے ایک بات سوچ رکھی تھی کہ جھوٹ کچھ بھی نہیں بولوں گا جو میں ہوں وہ ہوں۔
یوں اس جوڑی نے 2018 میں شادی کر لی مگر شادی کی یہ تقریب بہت خفیہ رکھی گئی تھی، اس تقریب کا ذیادہ تر لوگوں کو پتا بھی تب چلا تھا جب اس شادی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
نکاح کی اس تقریب میں صِرف دولہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی جبکہ بطورِ مہمان خصوصی کے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل اس خفیہ شادی میں شریک ہوئے۔
یہ تو تھی ان کی ملاقات اور شادی کی کہانی مگر پہلے شوہر سے مدیحہ کی طلاق کی وجہ کیا رہی اس حوالے سے کوئی واضح وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں، تاہم اب فیصل سبزواری اور مدیحہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر نجی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے دیگر فرائض بھی خوش اسلوبی سے نبھا رہے ہیں اور اس جوڑی کو پاکستان میں بےحد پسند کیا جاتا ہے۔