کسی بھی شادی شدہ جوڑے کے لیے اولاد اللہ پاک کی طرف سے سب سے عظیم تحفہ ہوتی ہے۔ کسی کو اللہ بیٹی جیسی رحمت سے نوازتا ہے تو کسی کے گھر بیٹے جیسی نعمت آتی ہے۔
آج ہم آپ کو ان مشہور سلیبریٹیز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کے گھر حال ہی میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی
بھارت کی معروف جوڑی انوشکا اور ویرات کے گھر 11 جنوری 2021 کو ننھی پری کی آمد ہوئی جس کا نام انہوں نے 'وامیکا' رکھا۔ جب سے ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے تب سے اب تک مختلف خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ لیکن تاحال انہوں نے بیٹی کا چہرہ دنیا کو نہیں دکھایا ہے جبکہ مداح ان کی بیٹی کو دیکھنے کے لیے کافی بے چینی کا اظہار کر رہے ہیں۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان
اس سال کی دوسری خوشخبری سیف اور کرینہ نے سنائی۔ ان کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش 21 فروری 2021 کو ہوئی۔ کرینہ کپور خان نے دو روز قبل خواتین کے عالمی دن پر بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی مرتبہ تصویر شئیر کی جو کافی وائرل ہوئی۔ تاہم بچے کا نام ابھی تک نہیں بتایا گیا۔
عماد وسیم
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے گھر 3 مارچ 2021 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ پیدائش کی خبر انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے دی۔ عماد وسیم نے اپنی بیٹی کا نام 'سیدہ عنایا عماد' رکھا ہے۔
عمر گل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کے ہاں گذشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی خبر کرکٹر نے ٹوئٹ کے ذریعے دی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام 'زینب' رکھا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ''اللّٰہ نے ایک بار بھر انہیں رحمت سے نوازا ہے، زینب اور ماں دونوں خیریت سے ہیں اور بخیر و عافیت گھر آگئے ہیں''۔ عمر گل کے گھر پہلی بیٹی ریحاب کی پیدائش 2012 میں جبکہ بیٹے عیسیٰ کی پیدائش 2015 میں ہوئی۔
٭ اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر ضرور کمنٹ کر کے بتائیں۔