بھارت پاکستان کی نفرت میں اتنا اندھا ہوچکاہے کہ اگر پاکستان سے کوئی کبوتر بھی اڑھ کر ہندوستانی سرزمین پر پہنچ جائے تو وہ اسے بھی پاکستانی جاسوس قرار دیتے ہیں۔
لیکن اس بار کوئی کبوتر نہیں بلکہ ایک اڑن کھٹولا یعنی ایک غبارہ بھارتی پولیس اور میڈیا کے لیے خوف کی علامت بن گیا کیونکہ اس پر پی آئی اے لکھا ہوا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ جموں کے ضلع کٹھوا کے ہیرا نگر سیکٹر کے سوترا چک گاؤں میں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ جا گرا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا۔
جموں کشمیر پولیس کے مطابق اس طیارہ نما غبارے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
جب سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلی تو صارفین کی جانب سے بھارتی میڈیا اور پولیس کا بھرپور مذاق اڑایا گیا۔
ایک بھارت ونود نامی صارف نے لکھا کہ مذاق سے قطع نظر،کیا ہمارے ریڈار نے اس غبارے کو نہیں دیکھا اور اگر دیکھا تو اسے کیوں نہیں مار گرایا، اسے زمین پر اترنے کیوں دیا؟