وزن کم کرنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے اور جو اس کام کو کامیابی سے کرلے، وہ سب سے زیادہ کامیاب اور فٹ اینڈ سمارٹ انسان ہوتا ہے۔ چونکہ خواتین کو مردوں سے زیادہ وزن کم کرنے کی خواہش ہوتی ہے اس لئے یہ اس قدر ڈائٹننگ اور متوازن ڈائٹ چارٹ کو استعمال کرتی ہیں۔ آج ہم آپ کو 4 لوگوں کی وزن کم کرنے کی کہانی
بتاتے ہیں ہو سکتا ہے کہ آپ بھی ان کو جان کر اپنا وزن کم کرلیں۔
٭ 110 سے 70 کلوگرام:
یہ ایک بھارتی خاتون ہیں، جن کا وزن
110 کلوگرام تھا مگر انہوں نے دن رات لیموں کا پانی پیا جس کو یہ بنانے کے لئے سب سے پہلے پانی کو ابالتی تھیں اور بس اس میں لیموں کا رس ڈالتی تھیں، اس کو پینے کے ساتھ انہوں نے لوکی کے رائتے کا خوب استعمال کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ اتنی دُبلی ہو گئی ہیں۔
٭ 140 سے 85 کلوگرام:
یہ ایک بھارتی بزنس مین ہیں جن کا وزن 140 کلوگرام تھا، ان کے مطابق: '' مجھ سے اٹھا اور بیٹھا بھی نہیں جاتا تھا، میں کھانا کھاتا تھا تو سب میرا مزاق اڑاتے تھے، لیکن اگر میں کھانا نہیں کھاتا تھا تو مجھے چکر آنے لگتے تھے، سب کو لگتا تھا کہ مجھے صرف کھناے کا شوق ہے، مگر میں مجبور ہوگیا تھا پھر ایک دن فٹنس ٹرینر کے پاس گیا اس نے کہا جتنا کھانا کھانا ہے کھائیں مگر صرف ان 3 چیزوں کا استعمال کریں اور رات کو سونے سے آدھا گھنٹہ قبل چہل قدمی کریں۔ میں نے روزانہ 3 کچے لیموں چبا کر کھائے اور پیاز کے رس کو سلاد پر ڈال کر کھایا، اس کے علاوہ سفید والی کالی مرچ کو ہر کھانے میں استعمال کیا، لال پسی ہوئی مرچ کا استعمال بلکل چھوڑ دیا، ناشتے میں صرف اور صرف گرین ٹی کے ساتھ 5 بادام چبا کر کھاتا تھا۔''
٭ 180 سے 65 کلوگرام:
یہ برطانوی خاتون ہیں جن کاوزن 180 کلوگرام تھا جوکہ اب صرف اور صرف 65 کلوگرام رہ گیا ہے، ان کے مطابق: '' مجھ سے باتھ روم میں بھی بیٹھا نہیں جاتا تھا، میری ٹانگیں دُکھ جاتی تھیں، مجھے لیٹنے کے لئے بھی سوچنا پڑتا تھا، میرے وزن کی وجہ سے مجھے بہت لوگوں کے طعنے سننے پڑے، مگر میں نے میٹھی چیزیں بلکل کھانی چھوڑ دیں، چائے بھی پھیکی پی اور کئی سالوں تک چاول بلکل بھی نہیں کھائے جس وجہ سے میرا وزن کم ہوا اور اب میں خود سے مطمئن ہوں۔
٭ 110 سے 72 کلوگرام:
یہ ایک بھارتی خاتون ہیں، جن کا وزن 110 کلوگرام تھا، مگر انہوں نے اپنی ڈائٹ میں دن بھر میں 6 ابلے انڈوں کا استعمال کیا اور اس کے ساتھ کچے پپیتے کو پیس کر گرم پانی کے ساتھ کھایا جس سے ان کی چربی جلدی ہی گھل گئی اور یہ فٹ اینڈ سمارٹ بن گئیں۔
٭ 80 سے 50 کلوگرام:
یہ بھی ایک بھارتی خاتون ہیں سہائتہ جن کا وزن 80 کلوگرام تھا، وزن کی وجہ سے انکا رشتہ نہیں ہو رہا تھا اور پھر ان کو خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے دن رات محنت کی، کبھی ککڑی کھائی تو کبھی کچے کریلوں کو صبح نہارمنہ چبا کر کھایا جس ی وجہ سے ان کی باڈی شیپ ان ہوگئی۔