بنوں کے علاقے خیراکی میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے باہر بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
پولیس تھانہ ہوید کے مطابق دھماکا خیز مواد اسکول کے بیرونی حصے پر نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے عمارت کی دیوار گرگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول میں 80 سے زائد طالبات زیرِ تعلیم ہیں تاہم تعطیلات کے باعث عمارت خالی تھی، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔