120 تولے سونا اور۔۔۔ ڈاکوؤں نے کراچی میں شادی والا گھر کیسے لُوٹا؟

image

کراچی میں ایک بار پھر لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئیں، شادی کی تیاری کرنے والی فیملی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان محافظ میں ڈاکوؤں نے گاڑی رُکوا کر شادی کی تیاریاں کرنے والی فیملی سے اسلحے کے زور پر قیمتی زیورات اور نقدی چھین لیا۔

ڈاکوؤں نے سُنسان روڈ پر کار میں سوار فیملی کو روک کر ان سے 120 تولے سونا، نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

گزشتہ شب پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US