وزیراعظم عمران خان کے بیٹے اس وقت کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں جانیں ان سے متعلق اہم معلومات

image

عمران خان کے بیٹے کی تعلیم مکمل ہو گئی، گریجوایشن کی ڈگری مِل گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان برطانیہ میں مقیم ہیں اور انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کر لی ہے، عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے برسٹل یونیورسٹی سے اسلامک ہسٹری ڈسپلن میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں تھے اور اس ہی وجہ سے اپنے صاحبزادے کی گریجوایشن کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان اور انگلینڈ کی معروف مصنف اور سماجی کارکن جمائمہ گولڈ سمتھ 1995 سے 2004 تک شادی کے بندھن میں رہے، ان کے دو بچے سلمان خان اور قاسم خان ہیں تاہم قاسم نے اب اپنی پڑھائی مکمل کر لی ہےجبکہ دوسرے بیٹے سلمان خان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

یہاں وزیراعظم عمران خان اور ان کے بیٹوں کی چند تصاویر بھی ملاحظہ کریں۔

اس تصویر میں لیڈی ڈیانا بھی موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US