پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث ایک بار پھر این سی او سی کی جانب سے اسکول بند کرنے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔
ملک میں تعلیمی ادارے کھلے رکھیں یا پھر بند کردیے جائیں؟ فیصلہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ہوگا۔
اسلام آباد میں منعقد اجلاس میں وفاقی اور تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہہ چکے ہیں کہ وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ اسکول بند نہ کئے جائیں۔
ایک اور بیان میں وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز بڑھنے کے امکانات بہت زیادہ ہے اور بچوں اور اساتزہ کی صحت کو محفوظ بنانا وفاق کی اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب والدین اور بچے بھی اس حوالے سے پریشانی میں مبتلا ہیں کہ اسکول اگر دوبارہ بند کئے جائیں تو تعلیمی سال ضائع نہ ہوجائے۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ملک بھر میں رات 8 بجے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔