محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا ہے، کل سے گرمی کی شدت میں 4 سے 6 گناہ اضافہ ہونے والا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں اب تک اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے جبکہ اب کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے جانے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق:
''
مغربی سسٹم کے جانے سے ہواؤں کا رُخ تبدیل ہورہا ہے، کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔
اور امکان یہ ہے کہ 30 مارچ تک کراچی میں خصوصاً ہیٹ ویوو کا خدشہ بھی دیکھا جا رہا ہے۔