خاتون رکشہ ڈارئیور کو ٹریفک پولیس نے روکا اور پھر۔۔۔ چلان کرنے کے بجائے ٹریفک پولیس نے کیا کیا جو سب دیکھتے ہی رہ گئے؟

image

پاکستان کی خواتین ہر شعبے میں خود کو منوانے لگیں، خاتون رکشہ ڈرائیور کے ساتھ ٹریفک پولیس نے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کر دکھایا۔

پشاور میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کے لئے رکشہ روکا مگر دیکھ کر حیران رہ گیا کہ رکشہ چلانے والا کوئی مرد نہیں بلکہ ایک خوددار خاتون ہیں، جو اپنا گھر چلانے کے لئے محنت کر رہی ہیں۔

تاہم ٹریفک پولیس نے چالان کاٹنے کا ارادہ ترک کرنے ہوئے خاتون کو چالان کے بجائے تحائف دے دیئے۔

محنتی رکشہ ڈرائیور خاتون کو ٹریفک پولیس نے خوب سراہا اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کر کے مثال قائم کر دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US