مراد علی شاہ نے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایات کیوں جاری کر دیں؟

image

سندھ حکومت اقلیتوں کا ہر ممکن خیال کرے گی، مراد علی شاہ نے ہولی کے تہوار پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت، محکمہ صنعت اور محکمہ داخلہ کی اے ڈی پی 21-2020ء کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ کونسلز ہولی پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ادا کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ اس ضمن میں 188.2 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے، تاہم اس فنڈ سے کے ایم سی ملازمین کی تنخواہیں اور پینشنز دی جائیں گی، جبکہ سندھ کی 23 ڈسٹرکٹ کونسلز کو بھی 261 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اس اجلاس میں وزیر ثقافت سردار شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم اور دیگر افسران شریک تھے، وزیر ثقافت سردار شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو اسکیمز کی پروگریس سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

سیاحتی پروگرامز پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر ثقافت سردار شاہ کا کہنا تھا کہ 'گورکھ ہل پر سمر ریزورٹ تعمیر کیا جا رہا ہے، ریزورٹ پر 3 بلین روپے کا پروجیکٹ ہے جبکہ 88.9 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے'۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دیگر پراجیکٹس پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ محکمہ ثقافت اپنی 44 اسکیمیں مکمل کریں، حکومت نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں تاہم جون تک ان اسکیموں کو مکمل کر کے بجٹ بک سے نکال دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US