کپڑے منگوائے تو پھٹے ہوئے آگئے۔۔۔صارف آن لائن شاپ کے خلاف عدالت پہنچ گئی، عدالت نے کیا سزا سُنائی؟

image

پھٹے کپڑے ڈیلیور کرنے پر آن لائن شاپ مشکل میں پڑ گئی، جرمانہ عائد۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن شاپ کی جانب سے پھٹے ہوئے کپڑے ڈیلیور ہونے پر صارف کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، صارف کو نیا جوڑا دینے کا حکم دیتے ہوئے آن لائن کپڑے فروخت کرنے والی شاپ پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ایک صارف نے کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں آن لائن کپڑوں کی شاپ کی جانب سے صارف کو پھٹے ہوئے کپڑے دینے پر عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں درخواست گزار خاتون کا کہنا تھا کہ ''مجھے نئے کپڑوں کے بجائے پھٹے پرانے کپڑے دیئے گئے، میں نے ثقافت کے دن کی مناسبت سے کپڑے خریدے تھے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نئے کپڑے نہ ملنے کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہو سکی تھی''۔

تاہم عدالت نے دورانِ سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن فراڈ کرنے والوں کو کسی صورت میں رعایت نہیں ملے گی، لوگ عدالتوں میں انصاف کے لیے آتے ہیں، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے آن لائن شاپ پر مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US