انسان کے کپڑے آپ کو بتاتے ہیں کہ کوئی شخص کس قدر اہمیت رکھتا ہے اور اُس کے لباس سے ہی اس کی شخصیت کے بارے میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے، ایک تھری پیس سوٹ پہنا ہوا شخص یقیناً آپ کو شارٹس اور ٹینک پہنے ہوئے شخص سے کچھ مختلف ہی معلوم ہوتا ہے گویا آپ کے کپڑے آپ کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتے ہیں۔
ڈریسنگ میں جہاں رنگ اور ا نداز اہم ہیں وہیں کچھ اور چیزیں بھی قابلِ غور ہوتی ہیں، جیسے کہ کپڑے ڈھیلے ہیں یا تنگ؟ کتنے اونچے اور کتنے لمبے ہیں؟ خاص طور پر معاشرتی طور پر ناقابل قبول ڈریسز اور کپڑے صاف ہیں یا گندے؟
یہ وہ تمام باتیں ہیں جس کے زریعے سے کسی بھی انسان کی شخصیت کا اندازہ لگانا بہت آسان ہے۔
کپڑے کسی شخص کے بارے میں کیسے بہت کچھ بتا سکتے ہیں؟
• اگر کوئی شخص تھری پیس سوٹ پہنا ہوا ہو، اچھے جوتے پہن رکھے ہوں ایک اچھی گھڑی ہاتھ میں باندھی ہو تو کوئی بھی دیکھ کر یہی کہے گا کہ کسی اچھے گھر کا پڑھا لِکھا یا پیسے والا شخص ہے اس سے سادگی کا اندازہ بھی لگایا جاتا ہے۔
• اس ہی طرح اگر آپ نے شارٹس اور ٹی شرٹ پہن رکھی ہو ساتھ ہی گلے میں اور ہاتھ میں کوئی چین کڑے وغیرہ ہوں تو فیشن کی حد تک تو اسِے قابلِ برداشت کہا جا سکتا ہے مگر یہی کپڑے اگر آپ کسی تقریب یا کسی خاص محفل میں پہن لیں تو آپ کے بارے میں باتیں بھی بنائی جائیں گی ساتھ ہی اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آپ بولڈ فیشن کے شوقین ہیں۔
• کپڑوں کے رنگ اور ان کا انداز بھی شخصیت پر گہرا اثر ڈالتا ہے، یعنی اگر تنگ کپڑے ہوں اور شوق رنگ ہوں تو اس سے اندازہ لگانا آسان ہے کہ آپ شوخ مزاج ہیں۔
• انسان کی شخصیت میں کپڑوں کے انتخاب کے بعد سب سے پہلے صاف صفائی نوٹ کی جاتی ہے، اگر استری صحیح طرح نہ کی گئی ہو تو عجیب لگتا ہے اور اگر کپڑے جتنے بھی فیشن والے یا عام ہوں مگر گندے ہوں تو آپ کی شخصیت پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔
اس لئے کپڑے کوئی بھی پہنیں تو خاص خیال رکھیں کہ جو آپ کو دیکھے گا وہ آپ کی شخصیت کا اندازہ کپڑوں سے اور پہننے اوڑھنے سے ہی لگائے گا جبکہ جوتے چپل، گھڑی، گلاسز یا مردانہ جیولری وغیرہ بھی شخصیت پر اثر انداز ہوتی ہیں البتہ خوبصورتی ہمیشہ سادگی میں ہی ہے۔
اگر آپ کو یہ معلومات پسند آئیں تو ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ کر کے ہمیں بتائیں کہ آپ کیسی ڈریسنگ کرتے ہیں یا کس طرح کسی کی شخصیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔