پاکستان کی معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین انتقال کر گئیں

image

پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور و معروف ڈارموں کی کہانی لکھنے والی حسینہ معین خالقِ حقیقی سے جا ملیں، نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔

ناول نگار، ادیبہ اور بین الااقوامی شہرت یافتہ ڈرامہ نگار حسینہ معین انتقال کر گئی ہیں، انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کے لئے بے شمار ڈرامے لکھے جو ان کی شہرت اور کامیابی کا باعث بنے، انہوں ڈرامہ نگاری کے زریعے اپنی پہچان بنائی۔

حسینہ معین کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت کی جانب سے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا تھا۔

مرحومہ ہندوستان کے علاقے کانپور میں پیدا ہوئی پاکستان ہجرت کے بعد ان کے خاندان نے کچھ عرصہ راولپنڈی میں قیام کیا تاہم 1950ء میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے وہ اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی آ گئیں، اعلیٰ تعلیم بھی شہرِ قائد سے حاصل کی۔

حسینہ معین کے لکھے ہوئے ڈراموں میں آئینہ، بندش، آنسو، پڑوسی، کہر، آہٹ، دھند، دھوپ کنارے، تنہایاں، ان کہی، انکل عرفی، زیر زبر پیش اور شہزوری جیسے شہرہ آفاق قابلِ ذکر ہیں۔

ان کے ڈراموں نے اتنی شہرت پائی کہ بیرونِ ممالک میں بھی ان کے چرچے ہونے لگے، بھارتی لیجنڈ ڈائریکٹر راج کپور نے بھی اپنی فلم حنا کے لئے حسینہ معین سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کے مکالمے لکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US