افریقی ملک موریطانیہ میں مسافر نے طیارے کو ہائی جیک کرنے اور آگ لگانے کی دھمکی دے دی، سیکیورٹی اہکاروں نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق موریطانیہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک ہائی جیکر کو گرفتار کیا ہے، جس نے ایئر پورٹ پر طیارے کی اڑان سے کچھ دیر قبل یہ دھمکی دی کہ وہ طیارے کا آگ لگا دے گا اور ہائی جیک کر لے گا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے اس مسافر کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ افریقی ملک موریطانیہ کے دارالحکومت نو اکشوط کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پیش آیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
عرب نیوز کا کہنا ہے کہ موریطانیہ کی مقامی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ طیارہ ہائی جیک کرنے والا شخص امریکی شہری ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا۔
تاہم ماریطانیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ مذکورہ ملزم نے امریکی شہری ہونے کا ڈرامہ کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ اس کا موریطانیہ سے کوئی اختلافی مسئلہ ہے۔