''مجھے کورونا ہے جلدی بیان ریکارڈ کریں'' کورونا سے متاثرہ گواہ کے پیش ہونے پر عدالت میں دوڑیں لگ گئیں

image

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کورونا سے متاثرہ گواہ پیش، عملے اور سائلین کی دوڑیں لگ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مضاربہ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی تاہم اس موقع پر کورونا وائرس کا شکار ایک گواہ کو عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کے لئے پیش کیا گیا۔

کورونا وائرس سے متاثر شخص، نیب کے گواہ امیر حیدر ملک نے بیان میں کہا کہ ''مجھےکورونا ہےجلدی بیان ریکارڈ کریں''، یہ جملہ سُن کر کمرہِ عدالت میں موجود عملہ اور سائلین عدالت سے باہر دوڑ پڑا۔

بعدِ ازاں احتساب عدالت نمبر دو کو فوری خالی کر دیا گیا اور جج اعظم خان سمیت وکلا کمرہ عدالت سےنکل گئے۔

تاہم کمرہ عدالت میں ہنگامی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا، اور کورونا سے متاثرہ نیب گواہ کو فوری طور پر واپس بھیج دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، رپورٹ کے مطابق ایک دن میں چار ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 63 مریض جان سے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US