سالوں کا سفر ختم اسٹرنگز بینڈ نے الوداع کہنے کا ارادہ کر لیا، اسٹرنگز بینڈ کو الوداع کرنے کے لئے پاکستان اور سرحد پار موجود مداح افسردہ۔
سالوں کے بعد بینڈ ختم کرنے والے اسٹرنگز بینڈ کے پاکستان اور بھارتی مداح بینڈ کے الوداع کہنے پر غمزدہ ہو گئے، اسٹرنگ بینڈ نے ایک پوسٹ جاری کیا جس میں انہوں نے دنیا کو بتایا کہ وہ اب اس سنہرے سفر کو ختم کر رہے ہیں انہیں لوگوں کا بہت پیار مِلا تاہم 33 سال بعد اس بینڈ کو ختم کر دیا گیا۔
اسٹرنگز بینڈ کے گانے پاکستان سمیت بھارت میں بھی بے حد مقبول رہے اور یہی وجہ تھی کہ بالی وُڈ کی فلم ''زندہ'' میں اسٹرنگز بینڈ کا ''یہ ہے میری کہانی'' اور فلم شوٹ آؤٹ میں ''آخری الوداع'' گانا شامل کیا گیا اور یہ بہت زیادہ ہِٹ رہے۔
یہی نہیں بلکہ اس مشہور بیند نے کوک اسٹوڈیو میں 2013 سے 2017 تک کے سیزن تک اپنی کارکردگی دِکھائی جہاں بہترین گانے گائے وہیں دنیا بھر میں اپنا سُر منواتے ہوئے بےشمار گانے پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کئے۔
یاد رہے کہ اسٹرنگز بینڈ 1988 میں ایک کالج کے چار دوستوں نے مِل کر بنایا انہوں نے پاکستان میں راک میوزک کو جنم دیا اور دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت کروائی۔
تاہم اس بیند کے ٹوٹنے اور الوداع کہنے پر پاکستان اور سرحد پار کے مداح متحد ہو کر افسردگی کا اظہار کر رہے ہیں۔