شائستہ لودھی کس نئے ڈرامے میں نظر آئیں گی؟

image

ڈاکٹر شائستہ لودھی جو اپنی میزبانی اور مختلف بیوٹی ٹریٹمنٹس کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں وہ ماضی میں بھی اداکاری کر چکی ہیں، یقیناً آپ نے بھی ان کے ڈرامے تو دیکھیں ہوں گے۔

اب سے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ایک نجی ویب سائٹ میں ان کی اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ تصاویر وائرل ہوئیں تھیں جن میں یہ بہت خوش اور صحت مند نظر آ رہی تھیں،جس پر لوگوں نے کمنٹس میں سوالات کیئے تھے کہ کہیں کوئی خوشخبری تو آنے والی نہیں ہے، مگر اس بات کا شائستہ کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا۔

لیکن اب ان کے چاہنے والوںکے لئے بڑی خبر سامنے آ رہی ہے کہ شائستہ لودھی جلد ہی 6 سگما پلس کی پراڈکشن پردیس ڈرامے میں نظر آنے والی ہیں، جس کو مرینہ خان کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے، اس ڈرامے میں شائستہ ساتھی اداکاروں سرمد کھوسٹ، گوہر رشید، دُرِفشاں، شرمین علی، افعان وحید اور بُشرٰی انصاری کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کا یہ ڈرامہ مداحوں کے دلوں میں شاہستہ کی اداکاری کے لئے جگہ بنا پاتا ہے یا پھر یہ ایک فلاپ پراجیکٹ ثابت ہوگا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts