گاڑی کے ساتھ کھڑے یہ کون سے مشہور پاکستانی اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟ پہچانیں

image

پاکستانی اداکار آئے روز اپنی دلکش تصاویر تو شیئر کرتے ہی رہتے ہیں جنہیں دیکھ کر ان کے چاہنے والے خوب تعریفیں کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ اوپر موجود تصویر میں گاڑی کے ساتھ کھڑے اس بچے کو پہچان سکتے ہیں کہ یہ کون ہے؟

حال ہی میں اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنی منفرد تصویر شئیر کی گئی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

فہد مصطفیٰ نے صحافی اقرار الحسن کے ٹوئٹ کے ردعمل میں اپنی بچپن کی تصویر شئیر کی۔

فہد مصطفیٰ بچپن میں بھی ابھی کی طرح اسٹائل مار رہے ہیں اور ایک گاڑی سے ٹیک لگائے کھڑے ہیں۔

اداکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور مزاحیہ اور طنز و مزاح سے بھرپور پوسٹ بھی شئیر کرتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا اور مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اب ملے تو پپّی بنتی ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts