بھارت میں شادی کے پھیرے کے دوران نورا فتیحی کا ذکر کر کے پنڈت نے سب کو ہنسا دیا

image

بھارتی شادیوں میں عام طور پر پھیرے کے دوران پنڈت سنجیدہ منتر پڑھتے ہیں لیکن ایک حالیہ شادی میں پنڈت نے روایت توڑتے ہوئے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔ پھیرے کے دوران پنڈت نے دلہا سے اچانک سوال کیا اس حساب سے نورا فتیحی آپ کی کیا لگتی ہیں؟

یہ سنتے ہی دلہن اور مہمان قہقہے لگانے لگے جبکہ دلہا کچھ لمحوں کے لیے الجھن میں پڑ گیا۔ دلہے نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کیا میری بہن لگتی ہیں؟ جس پر دلہن نے کہا "نہیں، شاید ممی"۔ پنڈت نے حاضر جوابی کے ساتھ جواب دیا ماں آپ سے بہت بڑی ہیں جہاں بھی جائیں ان کے پاؤں چھونا اور میری طرف سے ہیلو بھی کہہ دینا۔

اس دلچسپ اور مزاحیہ لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے پنڈت کی حاضر جوابی اور مزاحیہ انداز کی بھرپور تعریف کی۔ کئی صارفین نے تبصرے کیے کہ "پنڈت جی آن فائر ہیں" لگتا ہے پنڈت جی نورا فتیحی کے فین ہیں ایک اور صارف نے کہا کہ ایسا پنڈت تو ہر کسی کو اپنی شادی میں ملنا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US