ورون دھون کا پاکستان کے خلاف بیان، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں

image

بالی وڈ کے مشہور اداکار ورون دھون نے اپنی نئی فلم "بارڈر 2" کے ایک گانے کے لانچ کے موقع پر پاکستان کے خلاف متنازع بیان دیا جس کے بعد پاکستانی صارفین نے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ورون دھون نے کہا کہ جب میں اس اسٹیج پر کھڑا ہوں اور 'بارڈر 2' اور 'آپریشن سندور' کے پوسٹرز دیکھ رہا ہوں تو صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ یہ حیرت انگیز ہے۔ اگرچہ ہم ایک ایسا ملک ہیں جو امن اور محبت کو فروغ دیتا ہے لیکن بارڈر 2 جیسی فلمیں جاری کرنا ضروری ہے تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بتا سکیں کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کرنے کے قابل ہیں۔

ہم اپنی قوم کے لیے لڑ سکتے ہیں، ہمارے پاس جواب دینے کا حوصلہ اور جذبہ ہے۔ 1971 میں ہم نے دوسرے ملک کو آزادی دی اس بار ہم سرحدوں پر نہیں جائیں گے بلکہ سرحد بدل دیں گے۔

ورون دھون کے اس بیان کے بعد پاکستانی صارفین نے بھارت کی مئی 2025 کی تنازع میں چھ رافل طیارے گرائے جانے کے واقعہ کا مذاق اڑاتے ہوئے شدید ردعمل دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ لگتا ہے آپ حقیقت بھول گئے، 6-0"، کسی نے لکھا کہ آپ صرف فلموں میں ہی انتقام لیتے ہیں آپ صرف پاکستان کے بارے میں سوچنے کے عادی ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ واقعی مذاق ہے، کیونکہ آپ اصلی جنگ میں لڑ نہیں سکتے، 6-0"۔

واضح رہے کہ ورون دھون کی نئی فلم "بارڈر 2" بھارت میں پاکستان کے خلاف جنگی تھیم پر مبنی ہے اور فلم میں سنی دیول اور وکی کوشل بھی مرکزی کردار میں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US