یہ تو چاند ہی توڑ کر لے آئے ۔۔ ڈرامے میں دلہن نے چاند توڑ کر لانے کی خواہش کا مطالبہ کر دیا ۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

image

بھارتی ڈرامے ابتداء سے ہی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں چاہے وہ ان کے ڈرامہ سیریلز میں بولنے والے ڈائیلاگ ہوں یا پھر پس منظر میں بجنے والے دھماکے دار میوزک سب ہی کچھ ہنسنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

اب حال ہی میں ایک اور بھارتی ڈرامے کے ایک انوکھے سین کی ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس دیکھ کر بھارتی سمیت پاکستانی عوام نے بھی اپنا سر پکڑ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عروسی لباس زیب تن کیے دلہن کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جو شخص چاند کا ٹکڑا سب سے پہلے زمین پر لائے گا میں اسی سے شادی کروں گی۔

اس ڈرامہ کے شروع ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اس کا مذاق اڑانا شروع ۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے ڈھیروں ایموجیز اور میمز شیئر کیے جا رہے ہیں۔

کیتھرین نامی ایک صارف نے ڈرامے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسی لیے ہم انڈیا سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا میں ایک ہی وقت میں ہنسنا بھی چاہتی ہوں اور رونا بھی۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts