صبا قمر نے عظیم خان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا

image

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر زمان نے بلاگر عظیم خان سے شادی کا ارادہ ترک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک نوٹ شئیر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

صبا قمر کی جانب سے اپنے مداحوں و فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری اور پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’وہ ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہیں، بہت سارے ذاتی معاملات کی بنا پر انہوں نے عظیم خان سے اپنی شادی منسوخ کر دی ہے، اب ہم شادی نہیں کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ایک اور اہم بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں آج تک اپنی زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہیں، میرا اور عظیم خان کا رابطہ صرف فون پر تھا۔‘

انہوں نے پوسٹ کے اختتام پر لکھا کہ ’میں اس وقت بہت کڑے وقت سے گزر رہی ہیں، مگر ہم سب جانتے ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، انشاء اللّٰہ۔‘

تاہم عظیم خان نے اداکارہ صبا قمر کی پوسٹ اپنے اکاؤنٹ پر اسٹوری کے طور پر شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ انہوں نے میری طرف کی کہانی نہیں لکھی اور ہاں یہ میری غلطی ہے۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts