آپ کا یہ سفر مشکل رہا ہے ۔۔ اداکارہ صباء قمر کا رشتہ توڑنے کے فیصلے پر شوبز کی مشہور شخصیات نے کیا کہا؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقبول ترین اداکارہ صباء قمر کی جانب سے گزشتہ روز بلاگر عظیم خان سے شادی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا جس پر کئی شوبز شخصیات نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے صبا قمر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے دل کا نشان بنایا اور لکھا کہ خوشی بس آس پاس ہی ہے انشا ﷲ۔

ماہرہ خان کو جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ بیشک میں آپ سے متفق ہوں۔

ماہرہ خان کے ساتھ دیگر معروف شوبز شخصیات نے بھی صبا قمر کے فیصلے پر اپنی رائے دی جن میں یمنیٰ زیدی،مایا علی، مومل شیخ اور مومنہ مستحسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ مایا علی نے صبا قمر کے فیصلے پر لکھا کہ ہر چیز اچھے کے لئے ہوتی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ آپ کیا محسوس کر رہی ہیں جسے کوئی اور محسوس نہیں کرسکتا۔ میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط انسان ہیں اور ایک دن آپ مسکرائیں گی کیونکہ آپ کے اندرونی سکون سے زیادہ کوئی بھی چیز اہم نہیں ہے۔

صبا قمر نے جواب میں مایا علی سے اظہار تشکر کیا۔

پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے صبا قمر کو ملکہ قرار دیتے ہوئے ان کو دعاؤں میں یاد کیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے صبا قمر کی پوسٹ پر لکھا کہ آپ کا سفر مشکل رہا ہے، ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں، ہماری زندگی کو مختلف انداز سے بنایا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر خوبصورت اور مہربان ہے۔ یار رکھیں ﷲ تعالیٰ کے لئے کوئی بھی چیز ناممکن نہیں، وہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔

اس کے علاوہ بھی کئی شوبز شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے صبا قمر کی پوسٹ پر اپنی رائے دی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فلم اسٹار بلال اشرف نے لکھا کہ انشاﷲ صرف بہترین ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ صباء قمر پاکستانی شوبز صنعت میں کئی برسوں سے اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں ساتھ ہی وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts