ٹک ٹاکرز صرف مستیاں اور مزاق ہی نہیں کرتے اکثر شادی کی ویڈیوز بھی بناتے دکھائی دیتے ہیں، کچھ ایسے ٹک ٹاکرز بھیہیں جن کی اپنیشادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں کو لگا کہ یہ کوئی ٹیک ٹا ویڈیو ہے مگر دراصل یہ ان کی ہی شادی کی ویڈیوز ہیں حال ہی میں 2 ٹک ٹاکرزجوڑوں نے شادی کی۔
٭ ذوالقرنین اور کنول:
معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین حیدر نے ٹک ٹاکر کنول آفتاب سے گذشتہ روز شادی کرلی دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل پر خوب وائرل ہوئیں۔ دونوں ٹک ٹاکر ہیں اور کافی عرصے سے ایک ساتھ ہیں۔ ان کا جوڑہ سب کو بہت پسند ہے۔ ان کی شادی میں کئی ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی اور میڈیا انڈسٹری کے لوگ بھی شریک ہوئے۔
دونوں نے کریم رنگ کے کپڑے پہنے ہیں، دولہا نے لال رنگ کی ویسکوٹ جبکہ دلہن نے لال رنگ کا دوپٹہ پہنا ہوا ہے۔
٭ عائشہ اور نوید:
عائشہ اور نوید بھی ٹک ٹاکرز ہیں، دونوں ایک ساتھ پڑھتے تھے اور اب انکی شادی بھی کل ہی طے پائی۔ عائشہ اور نوید کا نکاح کچھ روز قبل ہی ہوگیا تھا، مگر ان کی مایوں اور رخصتی بعد میں ہوئی۔
دلہن نے لال رنگ کا لباس جبکہ دولہا نے کریم رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔