یہ تو بلکل تیمور کا جڑواں لگ رہا ہے ۔۔ کرینہ اور سیف کے دوسرے بیٹے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

image

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کو دیکھنے کا مداحوں کو بے حد انتظار تھا، مگر جب بھی سیف اور کرینہ سے اس حوالے سے سوال کیا جاتا تھا تو جواب ان کا یہی ہوتا تھا کہ ابھی بچہ چھوٹا ہے، صحت کے معاملات ہیں اس لئے بعد میں دکھایا جائے گا پھر ایک جواب دیا کہ انسٹاگرام لائیو پارٹی تھروبیک کے ذریعے بیٹے کو دکھایا جائے گا۔

لیکن کل ایک ڈراپ سین ہوگیا، جتنا کرینہ اپنے بیٹے کی تصویر کو وائرل ہونے سے بچانا چاہتی تھیں، اتنی ہی ان کے بیٹے کی تصویر انسٹاگرام پر خوب چھائی، کیونکہ ان کے والد رندھیر کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا تھا، ارے دیکھو تو یہ تو بلکل میرے تیور جیسا لگتا ہے، لیکن اس سے زیادہ صحت مند ہے۔

مگر بھارتی انسٹاگرام اور ویب سائٹ پنکی ولاز اور نیوز فلیکس کے مطابق: '' جلد ہی رندھیر کپور نے کرینہ کے دوسرے بیٹے کی تصویر کو ڈیلیٹ کردیا، مگر یہ بات آگ کی طرح پھیل گئی، ہر کسی نے انسٹاگرام سے اسکرین شوٹس لے لئے، اور ہم نے بھی آپ کو دکھانے کے لئے اسکرین شوٹ لیا ہے۔''

واضح رہے کہ اس بچے کا نام اب تک میڈیا پر نہیں بتایا گیا ہے، اور امید ہے کہ بیٹا 6 ماہ کا ہونے کے بعد ہی اس کے نام کرن کو دکھایا جائے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts