بھارت اس وقت شدید تکلیف سے دوچار ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈیا کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
آج مسلسل تیسرے روز بھارت میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 46 ہزار 786 کیسز رپورٹ ہوئے اور 2624 اموات ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ اموات ایک لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہیں۔
ایسے میں پڑوسی ملک سے کچھ ایسے مناظر سامنے آئے جس نے دنیا کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔
جس کسی نے یہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں وہ رونے پر مجبور ہو گیا۔
کہیں سڑک پر بیٹھی بوڑھی عورت آکسیجن کے لیے تڑپتی رہی تو کہیں کوئی اپنے پیارے کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹروں کی منتیں کرتا رہا۔
ملاحظہ کیجیے: