مہنگے یا سستے جوڑے ۔۔ مولانا طارق جمیل کے اسٹور میں کپڑوں کی قیمت کتنی ہے؟

image

گزشتہ کئی ہفتوں سے مولانا طارق جمیل کے نام سے کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں، تاہم گزشتہ روز معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے ملبوسات کے برانڈ 'ایم ٹی جے ' کے اسٹور کا افتتاح کردیا گیا۔

مولانا طارق جمیل نے کراچی کے معروف علاقے طارق روڈ میں اپنے برانڈ 'ایم ٹی جے ' کے اسٹور کا افتتاح کیا۔

ایم ٹی جے کے پہلے اسٹور کا افتتاح گزشتہ روز 26 اپریل کی دوپہر کو مولانا طارق جمیل نے کیا اور ساتھ میں خصوصی دعا بھی کی۔اس موقع پر ان کے ساتھی اور دیگر ایگزیکٹوز کے ممبران بھی موجود تھے۔

اسٹور میں موجود تمام ملبوسات مشرقی طرز کے ہیں، جن میں فارمل، عروسی جوڑے، سل ہوئے، ان سلے، غرض یہ کہ مختلف اقسام کے ملبوسات دستیاب ہیں۔ایم ٹی جے کی جانب سے جوتے اور پرفیومز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کے برانڈ کی مصنوعات کی قیمتیں عام مارکیٹ سے مطابقت رکھتے ہوئے 2 ہزار سے 5 ہزار روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہیں۔

ملک کے کچھ برانڈز کی طرح ایم ٹی جے اسٹور میں بھی بنا چہرے کی ڈمیز موجود ہیں۔

یاد رہے کہ فروری میں مولانا طارق جمیل کے حوالے سے یہ کہا جارہا تھا کہ انہوں نے کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنے نام سے برانڈ قائم کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US