میں نے فلک سے شادی کرنے سے اس لیے انکار کر دیا تھا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ ۔۔ سارہ خان نے فلک شبیر کو شادی کیلئے کیوں منع کیا تھا؟ اپنی زندگی سے جڑے چند سچ بتاتے ہوئے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نےگلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اداکارہ سارہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے فلک شبیر کی جانب سے پیش کی گئی شادی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا کیونکہ وہ اپنے والدین کی رضا مندی سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ خان کی جانب سے اپنی شادی سے قبل کے پیش آنے والے معاملات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ اُن کی اور فلک شبیر کی شادی بالکل ایسی تھی جیسے عام پاکستانی گھرانوں میں ہوتی ہے، شادی سے پہلے وہ فلک شبیر سے نہ کبھی ملی تھیں اور نہ ہی دونوں میں زیادہ بات ہوئی تھی، یہ ایک بہت سادہ سی شادی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک پروگرام کے دوران گلوکار فلک شبیر نے انہیں پروپوز کیا جس پر اداکارہ نے انہیں یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ شادی ہی نہیں کرنا چاہتیں۔

سارہ خان کا اپنے انٹرویو میں بتانا تھا کہ انہوں نے بعد ازاں فلک شبیر کے پرپوزل سے متعلق اپنے والد سے بات کی اور پھر شادی کے معاملات آگے بڑھے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی مشہور فنکار جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ سال کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts