طوبیٰ ہی میری زندگی کی حقیقت ہے ۔۔ عامر لیاقت نے شادی کی خبروں کے بعد اپنی اہلیہ کے لیے نیا پیغام جاری کر دیا

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پروگرام ہوسٹ عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر کو اپنی زندگی کی حقیقت قرار دے دیا۔

تیسری شادی کے حوالے سے خبروں میں زیر گردش رہنے والے عامر لیاقت نے تمام قیاس آرائیوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اہلیہ کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

عامر لیاقت کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو ان کی اور اہلیہ کی تصاویر پر مبنی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہی اصل حقیقت ہے، اور حقیقت صرف یہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ نامی ایک خاتون کیاجانب سے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا، اس خبر کے وائرل ہوتے ہی عامر لیاقت کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts