اب میں مرنے والا ہوں ۔۔۔ اداکار عرفان خان نے مرنے سے کتنے روز پہلے بیٹے کو اپنی موت کے بارے میں بتا دیا تھا؟

image

بھارتی اداکار عرفان خان اپنی زندگی میں ایک کامیاب اداکار بن کر سامنے آئے، مگر ان کی موت کے بعد بھی ان کی شہرت میں کمی نہ آئی اور یہ مزید لوگوں کی پسند بن گئے۔۔

حال ہی میں ان کے بیٹے بابیل خان نے بتایا ہے کہ:

'' میرے والد نے مجھے مرنے سے 3 روز قبل ہی اپنی موت کے بارے میں بتا دیا تھا، جب میں ان کے ساتھ ہسپتال میں تھا اور ان کے قریب کھڑا تھا، اس وقت وہ میرے کان میں کچھ کہہ رہے تھے، پھر مجھے کہا بیٹا! " اب میں مرنے والا ہوں، میرا کام ہوگیا ہے، جس پر میں نے کہا آپ کو کچھ نہیں ہوگا، آپ ٹھیک ہو جاؤ گے، لیکن انہوں نے دوبارہ کہہ دیا کہ نہیں میں مرنے والا ہوں اور کہہ کر سوگئے۔

عرفان خان نے اپنی بیوی سے آخری مرتبہ بات کرتے ہوئے بھی یہی کہا تھا کہ:

'' مجھے لگتا ہے میرا کام ہوگیا، میں ہار گیا ہوں، دیکھو اماں کمرے میں موجود ہیں، وہ میرے پاس ہی ہیں مجھے لے کر جائیں گی‘۔ جس کے 1 گھنٹے بعد ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts