میری ماں اور بہن دونوں ہی بیمار ہیں، یہ وقت بہت۔۔۔ بشریٰ انصاری اپنی ماں اور بہن کی خراب طبعیت کے باعث پریشان

image

پاکستان کی معروف ترین اداکارہ، رائٹر، سنگر بشریٰ انصاری اِن دنوں شدید پریشان ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی والدہ اور بہن اداکارہ سنبل شاہد کی طبعیت سخت خراب ہے۔

بشریٰ انصاری نے گزشتہ روز اپنی والدہ محمودہ بشیر اور بہن سنبل شاہد کی تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ میری پیارہ بہن اور ماں دونوں ہی بیمار ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اِن دونوں کو اس طرح دیکھنا نہایت مشکل اور تکلیف دہ ہے۔

آخر میں اداکارہ نے تحریر کیا کہ اللہ رحم۔

واضح رہے عالمی وبا کورونا کا شکار ہونے والی بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اب حالیہ پوسٹ میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کی طبعیت بھی ٹھیک نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts