بات پکی، صبور علی کی علی انصاری سے منگنی ہوگئی

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقبول ترین اداکارہ صبور علی کی اداکار علی انصاری سے منگنی ہوگئی۔

اداکارہ صبور علی نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو اپنی زندگی کے نئے سفر سے متعلق خوشخبری سنائی۔

انہوں نے علی انصاری کے ہمراہ تیار ہوئے اور گلے میں ہار ڈالے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں تصویر کے کیپشن میں ’بات پکی‘ لکھا۔

صبور نے لکھا کہ ’اپنے اہلخانہ کی مرضی کے مطابق میں ایک اچھے شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں۔‘

ساتھ ہی اداکار علی انصاری نے بھی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے جذبات اس وقت بالکل مختلف ہیں، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں۔

علی انصاری نے صبور علی کیلئے لکھا کہ زندگی میں اب کبھی آ پ کو تنہا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts