پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین دونوں اپنی شادی کے بعد سے لوگوں کی نگاہوں میں رہتے ہیں، ان کی ہر سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں کے کمنٹس تو لازمی ہوتے ہیں۔
گذشتہ روز انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ:
'' اللہ نے ہمیشہ ہی ہم پر رحم کی اہے، اور اس بار تو اس کی کرم نوازی بے مثال ہے۔ اولاد اللہ کا ایک خوبصورت تحفہ ہے، الحمدُاللہ ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
''
وہیں دوسری جانب اداکارہ اقراء عزیز نے بھی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا:
'' الحمداللہ: انشاء اللہ جولائی 2021 میں آمد متوقع ہے۔''
یعنی اقراء اور یاسر کے ہاں ننھا مہمان جولائی 2021 میں آ جائے گا۔ جس کے لئے وہ پُرامید ہیں۔
یاسر نے ایک اور پوسٹ میں لکھا ہے کہ:
'' ماشاء اللہ'' اور اقراء کے ہمراہ ایک تصویر ہے، اس کے پیچھے ایک جملا بھی تحریر ہے:
'' وقت سے پہلے نہیں، نصیب سے زیادہ نہیں۔''
یہ تمام تصاویر اقراء کی گود بھرائی کی رسم کی ہیں جو گذشتہ روز ہوئی۔ سوشل میڈیا پر اقراء کے مداح دونوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔