انہوں نے 100 دعاؤں والا دوپٹہ پہنا تھا۔۔ اقراء عزیز کی گود بھرائی کی رسم میں پہنے جانے والے دوپٹے میں کیا لکھا تھا؟ جانیں

image

پاکستانی شوبز انڈسری کی معروف اداکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین اکثر ہی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز اقراء عزیز اور یاسر حسین کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبریں پورے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ اداکار جوڑی کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

گزشتہ روز باقاعدہ طور پر اقراء عزیز کی گود بھرائی کی رسم بھی کی گئی جس میں اہلخانہ سمیت مختلف شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی اور رسم کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

اب اس تقریب سے متعلق ایک اور منفرد چیز اداکارہ اقراء عزیز کا گودبھرائی کی تقریب میں پہنا جانے والا دوپٹہ ہے جسے خوبصورت پھولوں اور اردو اسکرپٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔100 خاص پیغامات سے مزین منفرد اور خوبصورت دوپٹہ ڈیزائنر فہد حسین کا تیار کردہ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فہد حسین کی جانب سے اقراء یاسر کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے لیے ایک پیغام درج کیا گیا۔

ڈیزائنر کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ پر جوڑے کو بچے کی متوقع آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ہمیں آپ کی نئی شروعات کا حصہ بننا پسند آیا۔

فہد حسین کی پوسٹ کے مطابق ’سو دعاؤں‘ والے ڈیزائن کو خاص طور پر اداکار اور بہترین دوست اقراء عزیز کے لیے بہت سی محبت کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے۔

ڈیزائنر نے مزید لکھا کہ دوپٹے پر زردوزی سے 100 دعاؤں کی دستکاری کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts