بُشریٰ انصاری کی بہن سُنبل کئی دنوں سے وینٹیلیٹر پر ہیں اور ان کی طبیعت شدید خراب ہے، جس کی وجہ سے ان کی بہنیں آئے روز سوشل میڈیا پر اپنی بہن کے لئے دعائیں کرتی نظر آتی ہیں۔
بُشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے کیپشن لکھا کہ:
'' یہ ابھی کچھ دنوں پہلے کی تصویر ہے، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یوں پریشانی کے دن گزارنے پڑیں گے، آپ لوگ سُنبل کی زندگی کے لئے دعا کریں۔''
انہوں نے مذید لکھا ہے کہ:
'' میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن میری بہن کی وجہ سے ہمارے لیے شدید تکلیف دہ ثابت ہوں گے،''
واضح رہے کہ بُشریٰ انصاری کی بہن کے علاوہ ان کی والدہ بھی علیل ہیں، جس کی وجہ سے یہ مزید پریشان ہیں۔