میرا شوہر شمعون میرا سوتیلا بھائی تھا، ہم نے شادی کرلی تھی اور پھر ۔۔۔ جویریہ عباسی نے طلاق کے بعد پہلی بار اپنے سابقہ شوہر کے بارے میں خاموشی توڑ دی

image

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے کئی سالوں سے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہوا ہے، یہ 16 سال کی عمر سے ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک ہیں، انہوں نے اپنے آغآز میں پی ٹی وی کے کئی ہٹ ڈرامے کئے اور شائقین کے دل میں جگہ بنائی۔

گذشتہ روز جویرہ عباسی ندایاسر کے پروگرام شانِ سہور میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنی طلاق اور سابقہ شوہر سے متعلق کچھ ایسی باتیں بتائیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ:

شمعون میری زندگی کا پہلا مرد تھا، جو مجھے بالکل ٹھیک لگا، میں نے اپنے بکھرے ہوئے گھر کو جوڑنے کے لئے شمعون سے شادی کرلی، یہ فیصلہ گھر والوں کی پسند کا تھا، اور مجھے بھی یہی لگا کہ یہ بالکل ٹھیک ہے، مجھے باپ کی ضرورت تھے، شمعون کو ماں چاہیئے تھی، اس لئے ہم دونوں نے آپس میں شادی کرلی، شمعون میرا سوتیلا بھائی ہے، میری ماں نے شمعون کے باپ سے شادی کرلی تھی، میں اپنی والدہ کے پہلے شوہر سے تھی اور شمعون بھی اپنے والد کی پہلی بیوی سے تھے، ہمارے بعد سارے بہن بھائی میری امی اور شمعون کے ابو سے تھے، لوگوں کو لگتا ہے کہ انوشے پتہ نہیں جویریہ کی بہن ہے یا شمعون کی، انوشے ہم دونوں کی بہن ہے۔

میری ماں میری ساس بن کر سامنے آئی، میں کام سے گھر جاتی تھی تو جا کر گھر کے سارے کام کرتی تھی، میری شادی کے وقت میری عمر 17 جبکہ شمعون 22 سال کا تھا، ہماری شادی 10 سال رہی اور 2 سال کے بعد میری بیٹی پیدا ہوگئی جس کی پرورش گھر میں سب نے کی، میرے والد نے اس کو شہزادیوں کی طرح رکھا، امی اور نانی بھی بہت خیال کرتی تھیں۔

طلاق کے بعد میں بھی مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوگئی اور شمعون بھی، بعد میں اس نے شادی کرلی، مگر مجھے لگتا تھا کہ میں مضبوط ہوں، اکیلے زندگی گزارسکتی ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts